میچز کیلئے سکیورٹی ،مستقل کیمرے نصب کرنے کی ہدایت

غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی آپریشن کا جائزہ لیا گیا
  لاہور (کرائم  رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں ایس سی سی ایل او کا اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر کے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری داخلہ نے اجلاس کو بریفنگ دی۔اجلاس میں پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے سکیورٹی انتظامات،غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا پی ایس ایل،ویمن کرکٹ میچز کیلئے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ۔ انہوں نے کہا میچز و دیگر مواقع پر کرایہ کے بجائے مستقل بنیادوں پر کیمرے اور دیگر آلات نصب کئے جائیں۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں سپین سے آئے ڈاکٹرز کے وفد نے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر نے کہا ان کارڈیک سرجنز نے 5 سے 11 اپریل کے دوران فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بچوں کی سرجری کی ۔