جاپان نے مختصر وقت میں پہلا 3ڈی ریلوے سٹیشن تعمیر کرلیا

 ٹوکیو (آئی این پی )ویسٹ جاپان ریلوے کمپنی نے صرف 6گھنٹے کے دوران ایک ریلوے سٹیشن تعمیر کر دیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق جاپانی ریلوے کمپنی نے یہ حیرت انگیز کام 3ڈی پرنٹنگ سے ممکن بنایا، یہ دنیا کا پہلا 3ڈی ریلوے سٹیشن ہے جو جاپان کے علاقے  اریڈا میں تعمیر کیا گیا۔ اس جگہ 1948سے لکڑی سے بنا ایک سٹیشن موجود تھا جس کو 3ڈی پرنٹڈ ریلوے سٹیشن سے بدلا گیا ہے۔