غزہ کے شہریوں کو شام میں بسانے کی تیاریاں شروع ہوگئیں:اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

 ترکیہ کی سرحد کے قریب قائم خیمہ بستیوں کی بحالی جاری ہے،منصوبے پرقطراورترکیہ شامی حکومت سے رابطے میں ہیں
تل ابیب (آئی این پی) اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے شہریوں کیلئے شام میں ترکیے کی سرحد کے قریب قائم خیمہ بستیوں کی بحالی جاری ہے ، غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے پر قطر اور ترکیے شامی حکومت سے رابطے میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے کی نگرانی ترکیے کے 2ادارے کر رہے ہیں تاہم ترکیے کے دونوں اداروں نے اس منصوبے کی تردید یا تصدیق سے انکار کیا ہے۔