24 سی ٹی سکین مشینوں کی خریداری کیخلاف جواب طلب

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ  کیجسٹس خالد اسحاق نے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کے لیے 24 سی ٹی سکین مشینوں کی خریداری کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت و دیگر فریقین سیتحریری جواب طلب کر لیا،درخواست گزار کے وکیل نے مو?قف اختیار کیا کہ حکومت پنجاب نے 13 اگست کو 24 سی ٹی سکین مشینوں کی خریداری کے لیے اشتہار جاری کیا جبکہ مشینوں کی خریداری کے لیے بولی کی تاریخ 17 اگست مقرر کی گئی،مجوزہ سی ٹی سکین مشینیں کارڈیالوجی اور کارڈیک سرجری یونٹس میں استعمال کے لیے بھی مطلوب ہیں۔