سیلاب کے باوجود ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دلہن دلہا تک ریسکیو کشتیوں میں پہنچائی گئی

سیلاب کے باوجود ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دلہن دلہا تک ریسکیو کشتیوں میں پہنچائی گئی

پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے باوجود ایک دلہا اپنی دلہن لینے ریسکیو کشتیوں میں پہنچ گیا اور شادی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تباہ کن سیلابی پانی کے درمیان دلہا، دلہن اور باراتی خوشی سے مسکرا رہے تھے۔ زمینی راستے پانی میں ڈوب جانے کے بعد ریسکیو کشتیوں نے مدد کے لیے پہنچ کر بارات کو دلہن تک پہنچایا۔دلہن سرخ عروسی لباس میں تھی، جبکہ دولہا اور خاندان کشتی میں سوار ہو کر شادی کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔ بارات میں ڈھول کی تھاپ، بچوں کے قہقہے اور شادی کے گانے سنے گئے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا۔