بھارت میں صدمہ خیز واقعہ: 15 دن کے بچے کو ماں نے فریج میں ڈال دیا

بھارت میں صدمہ خیز واقعہ: 15 دن کے بچے کو ماں نے فریج میں ڈال دیا

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں ایک 23 سالہ ماں نے اپنے 15 دن کے شیرخوار بیٹے کو فریج میں ڈال دیا، جس کے بعد بچے کی جان کو خطرہ لاحق ہوا۔

 واقعہ جبار کالونی میں پیش آیا، جہاں خاتون بچے کے مسلسل رونے اور جاگنے سے تنگ آکر اسے فریج میں ڈال کر خود کمرے میں جا کر سو گئی۔ کچھ دیر بعد بچے کی چیخنے کی آواز پر دادی جاگی اور اس نے بچے کو فریج سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچہ اب خطرے سے باہر ہے۔اہل خانہ کے مطابق ماں نے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "بچہ سو نہیں رہا تھا اس لیے میں نے اسے فریج میں رکھ دیا"۔ بعدازاں نفسیاتی معائنے میں انکشاف ہوا کہ خاتون پوسٹ پارٹم ڈپریشن (زچگی کے بعد ڈپریشن) کا شکار ہے۔ماہرین کے مطابق یہ بیماری نومولود کی پیدائش کے بعد ماؤں کو متاثر کرتی ہے، جس میں اداسی کے بجائے رویے، جذبات اور سوچ میں شدید تبدیلیاں آتی ہیں، جو بچے اور ماں دونوں کی دیکھ بھال پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔