ایس پی موبائلز کی ہدایت پر کارروائی، ملزمان پشاور سے منشیات سپلائی کر رہے تھے
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف م ئوثر کارروائیاں جاری ہیں۔ ناکہ محمود بوٹی پر موبائلز سکواڈ نے انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چرس بر آمد کرلی۔ڈی ایس پی راجہ امجد ایوب کے مطابق ناکہ پر موجود اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا اور تلاشی کے دوران گاڑی سے 2 کلوگرام چرس بر آمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فدا اور زیشان کے ناموں سے ہوئی ہے جو پشاور سے لاہور منشیات سپلائی کر رہے تھے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں قانونی کارروائی کے لیے تھانہ مناواں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی موبائلز ارسلان زاہد نے کامیاب کارروائی پر ڈی ایس پی راجہ امجد ایوب اور ناکہ انچارج کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی جاری ہے اور لاہور کو منشیات سے پاک کر کے دم لیں گے