نیب آفس پر حملہ،ڈپٹی پراسیکیوٹر کی مقدمہ خارج کرنے کی استدعا، فیصلہ محفوظ

 لاہور(خصوصی رپورٹ )انسداد دہشتگردی عدالت نے مریم نواز کی پیشی پر نیب آفس پر حملے کا مقدمہ خارج کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیاجو24اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس پر حملے کے معاملے پرڈپٹی پراسیکیوٹر نے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کردی،مقدمے کے اخراج کی رپورٹ پر عدالتی کارروائی مکمل ہو گئی۔عدالت نے پولیس کی مقدمہ اخراج رپورٹ پر فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت 24اکتوبر کو اخراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔