کراچی(آئی این پی ) کراچی میں پوتے کو موٹر سائیکل چور بنانے والے دادا کو گرفتار کرلیا گیا، 10سالہ بچے کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔تفصیل کے مطابق کراچی میں پولیس نے عباس گوٹھ میں چھاپہ مار کر پوتے کو موٹر سائیکل چور بنانے والے دادا کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی طارق مستوئی نے بتایا کہ ملزم سیف اللہ بچے کی خالہ کے گھر چھپا ہوا تھا، ملزم نے 10 سال کے شاہ زیب کو موٹر سائیکل چوری کرنا سکھائی تھی۔ ملزم سیف اللہ کے مطابق وہ چیکو باغ بلوچستان میں موٹر سائیکل بیچتا تھا۔طارق مستوئی نے کہا کہ 10 سالہ بچے نے بتایا تھا 5 منٹ میں موٹرسائیکل چوری کر لیتا ہے تاہم گرفتار بچے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی ہیں۔