اٹلی میں پوتے کے جنازے میں دادا کا رقص

روم(آئی این پی) اٹلی میں ایک شخص نے اپنے پوتے کے جنازے میں ایسی حرکت کر ڈالی جس نے صارفین کو غصے میں مبتلا کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی سے تعلق رکھنے والا شخص جینو جینٹیلن کی اپنے 15سالہ پوتے کی آخری رسومات کے دوران رقص کرتی ایک ویڈیو نے آن لائن تنازعہ کو جنم دیا۔ تاہم بعد ازاں جینو جینٹیلن نے اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو پر وضاحت پیش کی۔جینو جینٹیلن نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا میرا پوتا 15 سال کی عمر میں ایک کار حادثے میں المناک طور پر انتقال کر گیا، میرا پوتا مجھ سے بہت پیار کرتا تھا۔ جینٹیلن کے مطابق اپنے پوتے کی موت پر غم منانے کے بجائے میں نے زندگی میں اس کے ساتھ گزارے گئے خوشگوار لمحات کو یاد کر کے رقص کیا تاکہ میں غمزدہ نہ ہوجائوں۔