لاہور(آئی این پی )صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح تشویشناک حد تک پہنچ گئی ۔درجہ بندی میں آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 183 تک جا پہنچی جس سے سانس کی بیماریوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔شہریوں کو فضائی آلودگی سے بچائو کیلئے ماسک پہننے اور غیر ضروری باہر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے