ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں نوبل انعام نہ ملنے کا کوئی دکھ نہیں

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں نوبل انعام نہ ملنے کا کوئی دکھ نہیں

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نوبیل انعام نہ ملنے کا انہیں کوئی دکھ نہیں، بلکہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ انہوں نے کئی جنگیں ختم کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ماریا کورینا ماچاڈو نے انہیں فون کرکے کہا کہ وہ یہ انعام ان کے نام کرتی ہیں کیونکہ اس کے اصل حقدار وہ ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا، “میں خوش ہوں کہ میں نے کئی جنگوں کا خاتمہ کیا اور بے شمار لوگوں کی زندگیاں بچانے میں کردار ادا کیا۔”واضح رہے کہ ٹرمپ اس سال نوبیل امن انعام کے لیے خاصے پرامید تھے، اور اعلان سے چند گھنٹے قبل ہی انہوں نے کہا تھا کہ اگر انہیں یہ انعام نہیں دیا جاتا تو یہ امریکا کے لیے “بڑی توہین” ہوگی۔دوسری جانب بعض سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نوبیل کمیٹی نے اپنے فیصلے سے یہ پیغام دیا ہے کہ امن کے قیام کے لیے صرف سیاسی بیانات نہیں، بلکہ عملی اقدامات اور قربانی درکار ہوتی ہے۔