صوابی میں فائرنگ ، خاتون 2 نجی سکیورٹی اہلکار جاں بحق

 صوابی (خصوصی رپورٹ)خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2 نجی سکیورٹی اہلکاراور خاتون جاں بحق ، 7افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نیشنل بینک، گڈوڈ آباد لار کے قریب نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو نجی سکیورٹی اہلکار اور راہ چلتی خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں رحمان شیر، زاہد گیلانی، عمران، عامر، یوسف خان، محمد عتیق اور مسعود خان شامل ہیں۔