پٹر ول 8اور ڈیزل 7روپے لٹر سستا

ایک دن کیلئے پٹر ول کی نئی قیمت 338 ڈیزل کی 371 روپے لٹر ہوگئی: نوٹیفکیشن جاری 
لاہور(بیورو رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹر ول کی نئی قیمت 338 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹر ول اور ڈیزل کی یہ قیمتیں 11 نومبر کے لیے ہوں گی۔