قوم مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر وضاحت مانگ رہی ہے:ملک احمد خان

عوام پاک افواج سے محبت کرتے ہیں، دہشتگردی کا خاتمہ آنے والی نسلوں کیلئے ضروری ہے 
لاہور(سپیشل رپورٹر ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمدخان  نے کہا ہے  پاکستان کے عوام پاک افواج سے محبت کرتے ہیں، دہشتگردی کا خاتمہ آنے والی نسلوں کیلئے ضروری ہے۔ قوم مولانافضل الرحمان کے بیانات پروضاحت مانگ رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں  ملک احمدخان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بڑا سیاسی قد ہے، مولانا دلیل سے بات کرناچاہتے ہیں ان کی سنی تو جائے، مولانا اپنا حساب بھی دیں اور دلیل سے دیں، مولانا فضل الرحمان اپنے اعمال کا بھی حساب دیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وہ جنگیں لڑیں جن کے فیصلے پارلیمان نے نہیں کیے تھے، مولاناجب وہ فیصلے کیے تھے تو کونسے پارلیمان میں ہوئے تھے، مولانا عالم دین ہیں وہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے، قوم مولانافضل الرحمان کے بیانات پر وضاحت مانگ رہی ہے۔