پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر فیلڈنگ ہی کرتے، سیریز میں بھی پچھلی سیریز کی طرح اچھی کارکردگی کا عزم رکھتے ہیں۔
سری لنکن کپتان چیریتھ اسالنکا نے بھی بہترین کھیل پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔دوسرا ون ڈے 13 نومبر اور تیسرا 15 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔