راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا دن منگل ، تحریک انصاف نے چھ وکلا کے ناموں کی فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوا دی۔فہرست کے مطابق بیرسٹر گوہر ، سلمان اکرم راجہ ، علی ظفر ملاقات کے لئے آئیں گے ، فیصل ملک،علی زمان ، عرفان نیازی کا بھی نام فہرست میں شامل ہے ، ملاقات کے لئے دو بجے کا وقت فہرست میں بتایا گیا ہے بانی اور بشریٰ بی بی کی فیملی کے بھی آنے کا امکان ہے۔