اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پی ٹی آئی کو آرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے چھ ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔ فہرست میں بریگیڈئیر مشتاق ،راجہ تنویر ،سید رفعت شاہ کا نام شامل ہے، ان سمیت سردار محمد علی ،اسد عباس ،ملک ممتاز کا نام بھی شامل کیا گیا۔ فہرست میں شامل پی ٹی آئی رہنما آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گے۔