تمل فلم انڈسٹری کے اداکار ابھینے کا 44 سال کی عمر میں چنئی میں انتقال.
بھارتی میڈیا کے مطابق، ابھینے کافی عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور مالی مشکلات کے سبب صحت کے باوجود کام جاری رکھا۔ وہ اکیلے رہتے تھے۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم "تھلّو واد ھو ایلا مائی" سے کیا، جو دھنوش کے بھائی سیلورا گھون نے لکھی تھی اور اسکول کے طلبہ کی زندگیوں پر مبنی تھی، جس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی۔ابھینے نے بعد میں کئی تمل اور ملیالم فلموں میں اداکاری کی، مگر 2014 کے بعد صحت کی خرابی کے باعث وقفہ لیا۔ وہ ایک عرصے تک ڈبنگ آرٹسٹ کے طور پر بھی کام کرتے رہے۔