وزن کم ورنہ نوکری خطرے میں پڑ جائے گی‘ موٹے ملازمین کو دھمکی

 ہر مزدور کا زیادہ سے زیادہ وزن 124.7 کلوگرام کپڑوں سمیت ہونا ضروری ہوگا 
لندن (آئی این پی)  بحیرہ شمال میں تیل کے کنوں پر کام کرنے والے آف شور مزدوروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے وزن کم نہ کیا تو وہ آف شور پلیٹ فارم پر جانے کے اہل نہیں رہیں گے، جس سے ان کی نوکریاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔برطانوی کمپنی آف شور انرجیز نے اعلان کیا ہے کہ نومبر 2026 سے سمندر میں موجود تیل کے پلیٹ فارمز پر جانے والے ہر مزدور کا زیادہ سے زیادہ وزن 124.7 کلوگرام کپڑوں سمیت ہونا ضروری ہوگا تاکہ ہنگامی صورتحال میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں محفوظ طور پر ریسکیو کیا جا سکے