وزیراعلیٰ مریم نواز کا پروفیسر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر افسوس

 تعلیم و سماج کے لیے ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،پیغام
لاہور(زیڈ این این) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے معروف ادیبہ، سماجی رہنما اور ممتاز دانشور پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی سماجی اور تعلیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مرحومہ نے معاشرتی شعور کی بیداری، خواتین کی فلاح، اور علم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی شخصیت ایک باوقار استاد اور صاحبِ فکر محقق کے طور پر ہمیشہ عزت و احترام سے یاد کی جائے گی۔مریم نواز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔