اشتہاری ملزمان کے گرد شکنجہ سخت،ملزم افضل گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے گرد شکنجہ سخت،ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان، اے ایس آئی محمد رشید کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی، اشتہاری ملزم افضل گرفتار،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم افضل کو گرفتار کر لیا۔ملزم چوری، فراڈ دھوکہ دینا کے مقدمہ میں عرصہ 03 سال سے گوالمنڈی، مصری شاہ پولیس کو مطلوب تھا۔اشتہاری ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم مزید تفتیش کے لیے متعلقہ انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔