اسلام آباد (آئی این پی) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن بنگلا دیش کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمن مختلف مذہبی، اصلاحی اور روحانی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔اسلم غوری نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے اور مدارس کے سالانہ اجتماعات میں شرکت کریں گے