سرورراستے میں پان کھاتا رہا، شاہ سلطان سٹیشن کے قریب بے ہوش، دم توڑ گیا
نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ) محلہ محمد پورہ کا رہائشی لاہور سے نارنگ آتے ہوئے ٹرین میں دم توڑ گیا ،بتایا گیا ہے کہ 6بچوں کا باپ سرور لاہور سے نارنگ آنے کے لئے شاہدرہ سٹیشن پر گر پڑا،ہوش آنے پر ٹرین میں سوار ہو گیا ،راستے میں پان کھاتا رہا، شاہ سلطان سٹیشن کے قریب دوبارہ بے ہوش ہوا اور دم توڑ گیا، ریلوے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا، کے حوالے کر دی متوفی محنت مزدوری کرتا تھا۔