نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو کے سموسے کھانے پر پانچ پولیس افسران کو تفتیشی ادارے سی آئی ڈی کی جانب سے پوچھ گچھ کا سامنا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے وضاحت پیش کی کہ پولیس افسران کی بدسلوکی کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ میڈیا اس معاملے کو ایسے پیش کر رہا ہے جیسے انکوائری سموسوں کے غائب ہونے پر ہوئی ہے۔