پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد طلبہ، اساتذہ اور والدین میں گرمیوں کی چھٹیوں کے شیڈول سے متعلق واضح صورتحال سامنے آ گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب بھر کے تمام اسکول 22 مئی سے موسمِ گرما کی تعطیلات کے باعث بند ہوں گے اور یہ تعطیلات 23 اگست تک جاری رہیں گی۔ تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ 24 اگست سے شروع ہوں گی۔تعلیمی حکام کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا، جبکہ تعطیلات کا دورانیہ تقریباً تین ماہ پر مشتمل ہوگا۔ اس دوران طلبہ کو گرمی کی شدت کے پیش نظر تعلیمی اداروں سے چھٹی دی جائے گی۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ تعطیلات کے بعد نئے تعلیمی سیشن کا آغاز معمول کے مطابق کیا جائے گا، اور اسکول کھلنے کے ساتھ ہی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ تیز کر دی جائیں گی۔واضح رہے کہ پنجاب میں ہر سال شدید گرمی کے باعث موسمِ گرما کی طویل تعطیلات دی جاتی ہیں تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو موسم کی شدت سے بچایا جا سکے۔