صوبہ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز، پنجاب کے اسکول 24 اگست سے دوبارہ کھولیں گے.
ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق پنجاب کے اسکول 24 اگست سے دوبارہ تعلیم کے لیے کھلیں گے۔تعطیلات کے آخری روز طلبہ نے ایک دوسرے کو الوداع کہا اور خوشگوار مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں کچھ طلبہ نے کہا کہ وہ تعطیلات کی خوشی مناتے ہوئے جلد کام مکمل کر کے رشتہ داروں کے گھر جائیں گے، جبکہ دیگر طلبہ نے بتایا کہ وہ چھٹیوں میں کمپیوٹر، انگلش لینگویج اور مائیکرو سوفٹ کورسز میں داخلہ لیں گے۔
ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق، گرمیوں کی تعطیلات کے احکامات پر مکمل عملدرآمد ہر تعلیمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی ادارہ احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امتحانات لیتا ہے یا اسکول کھولنے کی کوشش کرتا ہے، تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں بھاری جرمانے یا ادارے کی سیل بندی شامل ہے۔