ہیئر میں 27 سالہ نوجوان کے قتل کا سراغ، پولیس نے مرکزی ملزم کو دھر لیا

ہیئر میں 27 سالہ نوجوان کے قتل کا سراغ، پولیس نے مرکزی ملزم کو دھر لیا

لاہور کے علاقے ہیئر میں 27 سالہ نوجوان آکاش ایوب کے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی سنگینی کے پیش نظر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید زیشان رضا نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دیا تھا۔ اس ہدایت پر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہیئر فیاض احمد تبسم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو جدید تفتیشی طریقوں اور خفیہ معلومات کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے ذاتی رنجش کی بنا پر آکاش ایوب کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے میں ملوث دیگر پہلوؤں کو بھی واضح کیا جا سکے۔ادھر ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔