خصوصی سہولت کے تحت اہل شہریوں کو مفت ٹیسلن شناختی کارڈ دسمبر تک ملیں
لاہور( خصو صی رپورٹ)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایسے شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے جن کے پاس کمپیوٹرائزڈ پیدائشی سرٹیفکیٹ موجود نہیں۔ نادرا کے مطابق پہلی بار رجسٹریشن کروانے والے افراد کو مخصوص شرائط کے تحت قومی شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا، جبکہ یہ خصوصی سہولت 31 دسمبر 2026 تک دستیاب رہے گی۔نادرا کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اْن شہریوں کو قومی رجسٹریشن نظام میں شامل کرنا ہے جو سول دستاویزات نہ ہونے کے باعث اب تک شناختی کارڈ حاصل نہیں کرسکے۔ ادارے کے مطابق ملک میں بالغ آبادی کی رجسٹریشن تقریباً 98.3 فیصد مکمل ہوچکی ہے، تاہم باقی رہ جانے والے افراد میں زیادہ تعداد خواتین اور دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کی ہے۔