ریس کورس کے علاقے ٹھنڈی سڑک پر خوفناک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

ریس کورس کے علاقے ٹھنڈی سڑک پر خوفناک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

ریس کورس کے علاقے ٹھنڈی سڑک پر رات گئے ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

 پولیس کے مطابق یہ واقعہ ایک ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہوا۔جاں بحق ہونے والے افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ان کا تعلق جوڑے پل کے علاقے سے بتایا جاتا ہے۔ ان کی شناخت 45 سالہ شاہد، 35 سالہ محسن ہارون اور 26 سالہ عدنان کے ناموں سے ہوئی ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی، ڈی ایس پی ٹریفک عقیل گجر موقع پر پہنچ گئے اور ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ پولیس اور ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔دریں اثنا، چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔