پاکستان کے لوگ امن چاہتے ہیں مگراتحاد، جرات اورایمان کی قوت کیساتھ اپنی عزت کی حفاظت کرناجانتے ہیں
نیویارک (آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندہ صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ معرکہ حق ایک ایسالمحہ ہے جس نے تاریخ کارخ بدل دیااوروطن کی حفاظت کاعہدبن گیا ‘پاکستان کے لوگ امن چاہتے ہیں مگراتحاد، جرات اورایمان کی قوت کیساتھ اپنی عزت کی حفاظت کرناجانتے ہیں۔معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پراقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندہ صائمہ سلیم نے خصوصی پیغام میں مسلح افواج کوزبردست خراج تحسین اوربینائی سے محروم پاکستان کی باہمت سفارتکارصائمہ سلیم نے قوم کے مثالی اتحاداورثابت قدمی کوبھی سلام پیش کیا۔ پاکستانی سفارتکارصائمہ سلیم نے اشعارکے ذریعے قوم کی بہادری اوروطن کے دفاع کے عزم پرمبنی خصوصی پیغام دیا ۔حوصلہ مند اوربہادرپاکستانی سفارتکارصائمہ سلیم نے شاعری کے ذریعے اپنے پیغام میں کہاکہ؛جب باطل جھوٹے دعووں کے سہارے بڑھا تو ایک قوم اپنی عزت کے دروازے پر مضبوطی سے کھڑی ہوگئی۔پاکستانی سفارتکارصائمہ سلیم نے کہا کہ دشمن کی کھوکھلی بہادری ہمارے عزم کے سامنے ٹوٹ گئی اورپاکستان کاوقاردنیاکے سامنے بلند ہوگیا، معرکہ حق ایک ایسالمحہ ہے جس نے تاریخ کارخ بدل دیااوروطن کی حفاظت کاعہدبن گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ امن چاہتے ہیں مگراتحاد، جرات اورایمان کی قوت کیساتھ اپنی عزت کی حفاظت کرناجانتے ہیں، سبزوسفید پرچم ہمیشہ بلند رہیگا،قوم اتحاد،جرات اورایمان کی قوت کیساتھ اپنیوطن کی حفاظت کرتی رہے گی۔