تعصب کی آگ نام نہاد سیکولر بھارت کے نقاب کو جلاچکی:صائمہ سلیم

بھارت کی نام نہاد جمہوریت عدم برداشت کا ایک تماشا بن چکی   ،جہاں اسلامو فوبیا اور نفرت کو ادارہ جاتی حیثیت دے دی  گئی ہے
بھارت خطے کو عدم استحکام کا شکار اوردہشت گردی کی سرپرستی کررہاہے مقبوضہ کشمیر بھارت کا  اٹوٹ انگ کبھی نہیں رہا:پاکستانی مندوب
نیویارک(آئی این پی )  اقوام متحدہ میںپاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے  بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعصب کی آگ نام نہاد سیکولر بھارت کے نقاب کو جلاچکی، بھارت کی نام نہاد جمہوریت عدم برداشت کا ایک تماشا بن چکی ہے ،جہاں اسلامو فوبیا اور نفرت کو ادارہ جاتی حیثیت دے دی گئی ہے، بھارت پراپیگنڈے کے باوجود کشمیر میں مظالم چھپا نہیں سکتا،مقبوضہ   کشمیر بھارت کا نام نہاد"اٹوٹ انگ" کبھی نہیں رہا، پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی تیسری کمیٹی کے عمومی مباحثے کے دوران بھارتی  مندوب کے بیان پر   جواب دیتے ہوئے کیا ۔پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ  میرا وفد بھارتی نمائندے کے بیان کے جواب میں اپنا حقِ جواب استعمال کر رہا ہے، پروپیگنڈا ظلم وستم کو نہیں چھپا سکتا، انکار سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔  صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ میں  ناقابلِ تردید حقائق پیش کرنا چاہتی ہوں، مقبوضہ جموں  و کشمیر  بھارت کا نام نہاد"اٹوٹ انگ" کبھی نہیں رہا