واشنگٹن (نیٹ نیوز)مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے معروف ارب پتی بل گیٹس نے آئندہ 20 سال کے لئے اپنی زندگی کا نیا منصوبہ پیش کر دیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ ’’امیر ہو کر مرنا نہیں چاہتے‘‘۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ایک حالیہ بلاگ پوسٹ میں بل گیٹس نے اعلان کیا کہ وہ اپنی زیادہ تر دولت گیٹس فا?نڈیشن کے ذریعے انسانیت کی خدمت کے لئے عطیہ کر دیں گے۔اپنے بلاگ میں بل گیٹس نے لکھا کہ وہ اگلے 20 سال میں اپنی دولت کا 99 فیصد حصہ گیٹس فا?نڈیشن کے ذریعے عطیہ کر دیں گے۔ اس وقت بل گیٹس کی دولت کا تخمینہ 108 ارب ڈالر ہے۔گیٹس فا?نڈیشن، جو سال 2000 میں قائم کی گئی، اپنی 25ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ اس موقع پر بل گیٹس نے اعلان کیا ہے کہ یہ ادارہ 2045 تک 200 ارب ڈالر مختلف انسانی فلاحی منصوبوں پر خرچ کرے گا اور 31 دسمبر 2045 کو اسے بند کر دیا جائے گا۔اگلے 20 سال کے دوران گیٹس فا?نڈیشن دنیا کو بہتر بنانے کے لئے تین بڑے مسائل پر کام کرے گی۔ماں اور بچوں کی صحت:بل گیٹس نے بتایا کہ 1990 سے 2019 کے درمیان 5 سال سے کم عمر بچوں کی اموات 12 ملین سے کم ہو کر 5 ملین تک آگئی ہیں۔اب فاونڈیشن کا مقصد یہ ہے کہ بچوں اور ماو¿ں کی خوراک بہتر بنائی جائے، ویکسینز اور دوائیں پہنچائی جائیں تاکہ شرح اموات مزید کم ہو۔خطرناک بیماریوں کا خاتمہ:بل گیٹس چاہتے ہیں کہ فا?نڈیشن کے ختم ہونے سے پہلے خسرہ، ملیریا اور ٹی بی جیسی بیماریاں دنیا سے ختم ہو جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ممکن ہے اگر ان بیماریوں کے علاج کو سستا اور عام لوگوں کے لئے قابلِ رسائی بنایا جائے۔غربت کا خاتمہ:بل گیٹس نے ترقی یافتہ ممالک جیسے امریکہ، برطانیہ اور فرانس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بیرونِ ملک امداد کے بجٹ میں کٹوتی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چاہے کوئی ملک غریبوں کے لئے کچھ کرے یا نہ کرے، گیٹس فا?نڈیشن اپنا کردار ضرور ادا کرے گی۔بل گیٹس نے اپنے بلاگ میں معروف صنعتکار اینڈریو کارنیگی کا بھی حوالہ دیا،’’جو شخص دولت مند ہو کر مرتا ہے، وہ شرمندہ ہو کر مرتا ہے‘‘بل گیٹس نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ لوگ ان کے مرنے کے بعد کہیں کہ ’’وہ امیر مرا‘‘۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی دولت انسانوں کی بھلائی کے لئے استعمال ہو۔بل گیٹس نے کہاکہ ’’میں نے حالیہ دنوں میں اس قول پر بہت سوچا ہے۔ لوگ میری موت کے بعد میرے بارے میں بہت کچھ کہیں گے لیکن میں یہ یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ ’وہ امیر مرے‘ یہ ایک بات نہ ہو۔‘‘ اپنی فاونڈیشن کے ذریعے وہ اپنی دولت کو معاشرے کے لئے واپس دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ’’میرے لئے بہت سے فوری مسائل حل کرنا ضروری ہیں، ایسے وقت میں میں ان وسائل کو اپنے پاس رکھنے کا کوئی جواز نہیں سمجھتا جو لوگوں کی مدد کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔‘‘