بھائی کی شادی پر 50 لاکھ نچھاور

 سمبڑیال کے عمران کی بارات شادی ہال پہنچنے پر کنٹینر پر چڑھ کر بھائی اور دوستوں نے نوٹ برسائے 
سیالکوٹ(خصوصی رپورٹ )سیالکوٹ میں اوورسیز پاکستانی کی شادی پر بھائیوں نے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی نوٹوں کی برسات کردی، کرنسی لْٹانے کے لئے کنٹینر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ تحصیل سمبڑیال کے رہائشی عمران کی بارات شادی ہال پہنچنے پر کنٹینر پر چڑھ کر بھائی اور دوستوں نے نوٹ برسائے۔پیسے لوٹنے کے لیے دور دراز سے نوجوان ٹولیوں کی شکل میں امڈ آئے، اٹلی سے آئے دلہا عمران کے سپین اور کینیڈا سے آئے بھائیوں کے مطابق شادی میں 50 لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی لٹائی گئی۔