جو ہاتھ پاکستان کی جانب بڑھے گا توڑ دیا جائے گا:طاہر اشرفی

 افواج پاکستان کی بھارت میں کامیابی پر پوری قوم شکرانے کے نوافل ادا کرے،چیئرمین پاکستان علماء کونسل
  لاہور (آئی این پی )چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی بھارت میں کامیابی پر پوری قوم شکرانے کے نوافل ادا کرے۔ اپنے بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان، افواج پاکستان اور مسلم امہ کو عظیم کامیابی دی۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پوری دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو ہاتھ پاکستان کی جانب بڑھے گا وہ توڑ دیا جائے گا، افواج پاکستان کے نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔