اسلام آباد(آئی این پی ) پاک بھارت تنائو کے پیش نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی اہم ایڈوائزری جاری کردی ،جس میں میڈیا پروفیشنلز، سوشل میڈیاصارفین اور حکومتی اداروں کومحتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق نیشنل سائبر ایمرجسنی رسپانس ٹیم نے مشرقی سرحد پر پاک بھارت سرحدی تنائو کے معاملے پر دشمن عناصرکی جانب سے مس انفارمیشن اورڈس انفارمیشن کے تدارک کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ۔ایڈوائزری میں میڈیا پروفیشنلز، سوشل میڈیاصارفین اور حکومتی اداروں کومحتاط رہنے کی سفارش کی گئی ہے۔ملک دشمن عناصرمس انفارمیشن،ڈس انفارمیشن کوسائیکلوجیکل ہتھیارکے طورپرپھیلارہے ہیں، مہم کا مقصد افراتفری پھیلانا اور ملکی قیادت پر اعتماد کو ختم کرنا ہے۔ ایڈوائزری میں کہنا تھا کہ فوجی نقل و حرکت، آپریشنل پیش رفت یا کسی بھی واقعے سے متعلق تصاویر، ویڈیوز یا معلومات سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں ۔