پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے‘ اللہ ربّ العزت کا شکر ہے اس نے پاکستان کو سر بلند کیا:صدر ن لیگ
اسلام آباد(ایجنسیاں‘مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر مسلم لیگ کے صدر نواز شریف نے پیغام جاری کیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر نواز شریف نے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ نواز شریف نے کہا پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔