شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تیزاب پلا دیا

سرگودھا (خصوصی رپورٹ )سرگودھا میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تیزاب پلا دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا کے نواحی گا ئوں 126 شمالی میں پیش آیا جہاں ملزم نے مبینہ طور پر اپنی جوان بیوی کو تیزاب پلادیا جس سے خاتون کی حالت غیر ہو گئی، اسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔