لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کے دوران 182 فوڈ پوائنٹس کو بند کیا گیا جبکہ 5,860 فوڈ پوائنٹس پر 8 کروڑ 6 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس کے علاوہ 27,582 فوڈ پوائنٹس کو نوٹس جاری کیے گئے اور 2,225 خوراک کے سیمپلز حاصل کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران 1 لاکھ 98 ہزار کلوگرام ناقص اشیا برآمد کر کے تلف کی گئیں۔تمام ایڈیشنل ڈی جیز، ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹرز فیلڈ میں متحرک ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خوراک سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔