جمعہ کی ہفتہ وار تیسری چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری

 اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وفاقی حکومت نے ہفتے میں چار روزہ ورکنگ ڈے  کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفاتر پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی اور صوبائی حکومتی اداروں میں گریڈ 20 یا 3 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ حاصل کرنے والے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر دو دن کی تنخواہ میں کٹوتی کریں۔ تاہم، یہ کٹوتی شعبہ صحت اور تعلیم پر لاگو نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے گزشتہ روز اعلان کردہ کفایت شعاری پیکیج کے تحت جاری کیا گیا ہے، جس کا مقصد سرکاری اخراجات میں کمی اور وسائل کی موثر تقسیم کو یقینی بنانا ہے