ون ڈ ش اصول اور 200 مہمانوں کی حد لازمی قرار، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کاحکم
تقریبات مقررہ وقت پر ختم کریں، ضلعی انتظامیہ چیکنگ اور جرمانے کرے، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(آن لائن) حکومت نے ملک بھر میں جاری کفایت شعاری مہم کے تحت شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب ہر تقریب میں صرف ایک ڈش پیش کی جائے گی اور مہمانوں کی تعداد 200 سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان قواعد پر سختی سے عملدرآمد کروائے اور خلاف ورزی کرنے والے ہال مالکان یا منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔مزید براں، تقریبات کو مقررہ وقت پر ختم کرنا لازمی ہوگا تاکہ بجلی اور وسائل کی بچت ممکن ہو سکے۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شادی ہالز، فارم ہاؤسز اور ہوٹلوں کی اچانک چیکنگ کریں اور قواعد کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ہالز کو سیل کرنے کی کارروائی بھی کریں۔