اسلام آباد: کمپیٹیشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی انکوائری کے نتیجے میں خام اسٹیل مارکیٹ میں مبینہ کارٹل کا پردہ فاش ہوگیا ہے، جس پر کارٹل بنانے والے سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق، انٹرنیشنل اسٹیل اور عائشہ اسٹیل ملز نے گٹھ جوڑ کے ذریعے قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا، جس کے نتیجے میں خام اسٹیل کی قیمتوں میں 111 گنا اضافہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق، دونوں سپلائرز نے تین سال کے دوران خام اسٹیل کی قیمتوں میں 146,000 روپے فی ٹن کا اضافہ کیا۔ ان کے درمیان سکینڈری میٹریل کی فروخت پر بھی گٹھ جوڑ کی تصدیق ہوئی ہے۔ چھاپوں کے دوران اسٹیل ملز میں کارٹل بنانے کے واضح ثبوت بھی حاصل ہوئے ہیں۔کمپیٹیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قیمتوں کو گٹھ جوڑ کر فکس کرنا صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، اور مارکیٹ میں آزادانہ مقابلے کو فروغ دینے کے لیے ہر گٹھ جوڑ کو ناکام بنایا جائے گا۔