امریکہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کردی گئیں

    واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ میں ایک مرتبہ پھر گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئی ہیں، جس کے باعث کئی امریکیوں کو معمول سے ایک گھنٹہ پہلے نیند سے بیدار ہونا پڑا۔  میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ  صبح جب کچھ امریکی سات بجے جاگے تو ان کی گھڑیاں آٹھ بجا رہی تھیں، کیونکہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دو بجے سرکاری طور پر گھڑیاں آگے کی جا چکی تھیں۔ہر سال مارچ کے آغاز میں امریکہ کی کئی ریاستوں میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے اور نومبر میں ایک گھنٹہ پیچھے کی جاتی ہیں