برطانیہ میں سمر ٹائم کا آغاز‘ گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کردی گئیں

لندن (آئی این پی) برطانیہ میں اتوار کے روز سے برٹش سمر ٹائم کا آغاز ہو گیا۔برٹش سمر ٹائم کا آغاز ہوتے ہی گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کردی گئیں۔سمر ٹائم کے دوران برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 4 گھنٹے رہے گا۔سمر ٹائم کے آغاز کا مقصد دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے، برٹش سمر ٹائم اکتوبر کے آ خری اتوار تک چلے گا۔