لاہور (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے ہیری بروک نے سابق کپتان جو روٹ سے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین لی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ہیری بروک پہلے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے اور جو روٹ دو درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ چوتھے، سری لنکا کے کمنڈو مینڈس ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں اور نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر ہیں۔جنوبی افریقا کے مارکو جینسن، آسٹریلیا کے اسکاٹ بولینڈ اور پاکستان کے نعمان علی ایک ایک درجہ ترقی کے بعد بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر آگئے۔