لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی بیٹرز ا?ئی سی سی ٹاپ 10 رینکنگ سے باہر ہوگئے۔ا?ئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی موجودگی متاثر ہوئی ہے، گرین شرٹس فی الحال ا?ئندہ دو ماہ کے دوران صرف وائٹ بال کی کرکٹ کھیلے گی۔پاکستان ا?ئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 مہم کا ا?غاز اکتوبر، نومبر میں جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز سے کرے گا۔تاہم ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل 739 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد 11ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان تین درجے تنزلی کے بعد 671 پوائنٹس کے ساتھ 19ویں نمبر پر ا?گئے ہیں، جبکہ سابق کپتان بابر اعظم 651 پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں 22ویں نمبر پر ہیں۔سلمان علی ا?غا 592 پوائنٹس کے ساتھ 33ویں نمبر پر برقرار ہیں اور ٹیسٹ کپتان شان مسعود 542 پوائنٹس کے ساتھ تین درجے ترقی پاکر 44ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔بھارت کے رشبھ پنت انگلینڈ کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میں دو سنچریوں نے انہیں 801 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچا دیا ہے جو ٹاپ بیٹر جو روٹ سے صرف 88 پوائنٹس پیچھے ہیں۔جو روٹ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، ہیری بروک دوسرے نمبر پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 867 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔بولرز رینکنگ میں پاکستان کے نعمان علی 806 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر ا?گئے ہیں، ساجد خان کی 20ویں پوزیشن برقرار ہے، شاہین ا?فریدی 641 پوائنٹس کے ساتھ 21ویں نمبر پر موجود ہیں۔بھارت کے جسپریت بمراہ بدستور نمبر ون ٹیسٹ بولر ہیں اس کے بعد جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا دوسرے اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز تیسرے نمبر پر ہیں۔