فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 3خواتین شامل، 9افراد زخمی ہسپتال داخل
جوہانسبرگ(آئی این پی )جنوبی افریقا کے شہرجوہانسبرگ کیقریب فائرنگ سے 12 افرادہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ جوہانسبرگ کے قریب انفارمل سیٹلمنٹ میں پیش آیا جہاں 10 سے زائد مسلح افراد نے رات کے وقت دھاوا بول کر 12 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔پولیس کا کہنا ہیکہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات کے بارے میں اب تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔