اوٹاوا(آئی این پی )سترہ سال تک جعلی لائسنس پر پرواز کرنیوالے سابق کینیڈین پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔کینیڈین پولیس کے مطابق سابق کینیڈین پائلٹ پر900سے زائد پروازیں اڑانے کا الزام ہے،59 سالہ جیوفری وال پر فراڈ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2009 سے 2025 تک جعلی پائلٹ لائسنس پر پروازیں اڑائیں،ملزم نے اپنی اسناد کے بارے میں فضائی کمپنی سے جھوٹ بولا۔