قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 27 جون تک جاری رکھنے کا فیصلہ

 11 ، 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا،13 جون کو وفاقی بجٹ پر بحث ہوگی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا جس میں وفاقی بجٹ کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمیٹی اجلاسمیں قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کو 27 جون تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا،13 جون کو وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔ بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری ہے گی، بجٹ پر بحث 21 جون کو سمیٹی جائے گی،22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو گا۔23 جون کو ضروری اخراجات پر بحث ہوگی،24 اور 25 جون کو ڈیمانڈز،گرانٹس،کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی،سپیکر نے کہا کہ 26 جون کو فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری ہوگی۔27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔