مودی کا ترقی کا بیانیہ بے نقاب، بھارت معاشی طور پر ناکام، وعدے زمیں بوس

وکست بھارت کا خواب وعدوں کا قبرستان ثابت ہو، چیئرمین آل انڈیا کانگریس کمیٹی ریسرچ ڈیپارٹمنٹ 
نئی دہلی (آئی این پی) نریندر مودی کا ملکی ترقی کا بیانیہ بے نقاب ہوگیا، بھارت معاشی طور پر ناکام اور بی جے پی کے منشور کے تمام وعدے زمیں بوس ہو گئے۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ایم وی راجیو گوڑا نے مودی کے بیانیے کی دھجیاں اڑا دیں۔ انہوں نے بی جے پی کے 2024کے منشور میں کیے گئے وعدوں کے ساتھ ساتھ پہلے کے وعدوں اور بیانات کو بھی زمین بوس کر دیا۔راجیو گوڈا نے بی جے پی کے منشور پر مبنی دستاویز ایک اور بار جملہ سرکارپر تنقیدی جائزہ پیش کر دیا، جس کا عنوان 11سال جھوٹے وکاس کے وعدے ہے، جس نے مودی کے جھوٹوں کا پردہ چاک کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا مقامی دفاعی پیداوار کا دعویٰ مکمل ناکام ہو چکا ہے۔ بھارت کا اب بھی 40فیصد دفاعی آلات کی درآمد پر انحصار ہے۔ مودی حکومت کے مشن موڈ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن پراجیکٹ کے تحت 55میں سے 23منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔راجیو گوڈا نے کہا کہ مودی حکومت معاشی طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ گذشتہ سال کے مقابلے میں بھارت کی ترقی 6.5فیصد ہے، جو کووڈ کے بعد کم ترین سطح پر ہے۔ مودی حکومت کی عدم مساوات میں ایک فیصد اشرافیہ کے پاس 40فیصد دولت، جب کہ 50فیصد غریب طبقے کے پاس صرف 3فیصد ہے۔ بھارت کا بھوک انڈیکس میں 105واں نمبر ہے۔ مفت گندم کے باوجود بھارت میں بھوک کا طوفان ہے اور کھانے کو اناج نہیں ہے، ہر تیسرا بھارتی بچہ غذائی قلت کا شکار ہے۔ بی جے پی نے 700قبائلی سکولوں کا اعلان کیا مگر 300سکولز غیر فعال ہیں۔ بھارت میں بے روزگاری 15 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ مودی کی جانب سے 2کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا گیا مگرحقیقت میں ہاتھ خالی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکست بھارت کا خواب حقیقت میں وعدوں کا قبرستان ثابت ہوا ہے۔ بھارت کا ترقیاتی ماڈل اشتہار زیادہ، کام کم پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔